اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر ) سابق وفاقی وزیر اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماءفواد چوہدری نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے زبانی معافی مانگ لی، یہ معافی الزامات لگانے کے کیس میں مانگی جس کے بعد انہیں تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیدیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:اعظم خان نے مکڑی کی طرح جال بنا،سائفر ڈرامہ بے نقاب ہو گیا
پاکستان ٹائم کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے سربراہی میںچار رکنی کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی جس دوران فواد نے پیش ہوکر کہا کہ چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، جب بیان دیا میں اس وقت پارٹی کا ترجمان تھا،معافی مانگ چکا ہوں،معذرت قبول کریں اور کیس ختم کریں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی تھی، معافی مانگنا چاہتے ہیں تو تحریری طور پر لکھ کر دیں،غور کرلیں گے اوربعد ازاں یکم اگست تک سماعت ملتوی کردی۔