سائفر کا معاملہ دوبارہ اٹھنے کے بعد ایک بار پھر امریکہ کا ردعمل بھی آگیا

سائفر کا معاملہ دوبارہ اٹھنے کے بعد ایک بار پھر امریکہ کا ردعمل بھی آگیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے بیان اور میڈیا میں سائفرکامعاملہ دوبارہ اٹھنے پر ایک بار پھر امریکہ کا ردعمل آگیا اور امریکا نے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کی اندرونی سیاست میں مداخلت نہیں کرتے، سائفر کے حوالے سے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : 7ارب32کروڑ کی منی لانڈرنگ سے بری
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ جانتے نہیں کہ کتنی بار اس سوال کا جواب دے چکے ہیں، ہر بار ایک ہی جواب دیا جاتا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں ، امریکا کسی بھی ملک کی اندرونی سیاست میں دخل نہیں دیتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں