petrol pumps agitation

”ہڑتال، ہڑتال“22جولائی کو ملک بھر کے پٹرول پمپ بند

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہفتے کو ملک گیر ہڑتال کااعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ 22جولائی کو ملک بھر میں پٹرول پمپ بند ہوں گے اور کہیں سے پٹرول نہیں ملے گا ،ترجمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا فی لیٹر منافع 5فیصد کیا جائے ،کاروباری لاگت اور مہنگائی کے باعث آمدنی منفی ہو چکی ہے ،اسی باعث کم آمدنی والے پٹرول پمپس بند ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع ہوتے ہی ہیلمٹ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں