pervez musharaf

”تیرے جانے کے بعد تیری یاد آئی“سابق صدر کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف کی نااہلی کی درخواست غیر موئثر ہونے کی بنا پر خارج کر دی گئی،کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔ایڈشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار وفات پا چکے ہیں،2013کے عام الیکشن میں نااہلی کو چیلنج کیا گیا تھا،اس اسمبلی کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ پرویز مشرف نے 2013الیکشن میں چترال سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان بڑی عدالت میں طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں