(سٹاف رپورٹر ) بی آر ٹی پشاور کی گاڑیوں اور سٹیشنوں میں بلااجازت ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر پابندی لگا دی گئی ۔ بی آر ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی صورتحال اور سواریوں کی پرائیویسی کے پیش نظر یہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت بسوں ، سٹیشنوں اور بی آر ٹی کے دوسرے مختلف مقامات پر ویڈیوز بنانے یا تصویر لینے کیلئے اجازت لینا لازمی ہوگی ۔
