(سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کی وجہ سے موٹروے پر گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثے میں35 مسافر زخمی ہوگئے۔ پاکستان ٹائم کو ریسکیو حکام نے بتایا کہ موٹروے پرچاربسیں، ایک کار اور ایک وین آپس میں ٹکرا گئے جس میں زخمی ہونیوالے افراد فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق11 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔
