نئی نویلی دلہن جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

نئی نویلی دلہن جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے سے اس میںسوار نئی نویلی دلہن جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چیک بیلی روڈ پر جٹھہ ہتھیال کے قریب ڈرائیور کار پر قابو نہ رکھ سکا اور کار درخت سے جاٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ جان سے ہاتھ دھونیوالی خاتون کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کتنے فیصد خواتین سگریٹ نوشی کرتی ہیں؟ایسا انکشاف کہ مرد بھی شرما جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں