پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) ۹ مئی کے واقعات میں گرفتار تحریک انصاف کے 33کارکنو ں کی ضمانتوں کی درخواستیں خارج،کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے پشاور میں نو مئی کے پی ٹی آئی کے 33ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں ،ملزموں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ،ضمانتیں خارج ہونے پر پولیس نے ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کو ایک بارپھر اینٹی کرپشن نے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا