انٹاریو(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے شہر مالٹن انٹاریو میں خالصتان ریفرینڈم کا دوسرا مرحلہ ،ووٹ ڈالنے کے لئے ہزاروں سکھوں کا سیلاب امڈ آیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خالصتان ریفرینڈم میں سکھوں نے غیر معمولی طور پر حصہ لیا ،42ہزار سے زائد سکھ کمیونٹی کے افراد نے گھنٹوں قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ کاسٹ کیا ۔خالصتان کے آزادی کے ہیرو ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد سکھوں میں موجود جذبہ آزادی کو نیا جوش ملا ہے ،ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والوں کی اکثریت نے آزاد خالصتان کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔
