helmet fine

ہیلمٹ نہ پہننے پر 5ہزار جرمانہ!

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ،سب خود ہی ٹھیک ہو جائینگے ،عدالت نے عندیہ دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ بھاری جرمانہ کریں گے تو لوگ خود ہی ہیلمٹ پہنیں گے ،ٹریفک پولیس دس دن تک ہیلمٹ کی تشہیر کرے،اس کی افادیت اور شہریوں کو بھاری جرمانے بارے آگاہی دے۔

یہ بھی پڑھیں : سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی مبینہ گمشدگی، اہل خانہ کی رانا ثناء اللہ کے دعوؤں کی تردید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں