شاہین آفریدی کا شانداز اعزا ز،وکٹو ں کی سنچری مکمل کر لی

گال(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ،پاکستانی شاہین کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے گال ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی سیشن میں ایک وکٹ حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر لیں۔سری لنکا کے نشان مدوشکا شاہین آفریدی کے 100 ویں شکار بنے جن کو فاسٹ بولر نے سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔فاسٹ بولر نے 26 ٹیسٹ میچز میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔پاکستان کے مشتاق احمد اور عمران خان نے بھی 26 ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سری لنکا پہلا ٹیسٹ،لنکن بورڈ نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنادی

اس سے قبل گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پہلے ہی سیشن میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی سری لنکن بیٹرز کو پریشان کرنے لگے اور انہوں نے جلد ابتدائی 2 وکٹس حاصل کر لیں۔پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری جب نشان مدوشکا کو 4 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے آوٹ کیا تھا۔اس وکٹ کے ساتھ شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔بعدازاں سری لنکا کی دوسری وکٹ 22 رنز پر گری جب کوشال مینڈس 12 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہوئے۔پہلے سیشن میں سری لنکا کی تیسری وکٹ 53 رنز پر گری اور یہ بھی شاہین آفریدی نے ہی حاصل کی۔پاکستان کے لیے چوتھی وکٹ 54 کے سکور پر نسیم شاہ نے حاصل کی جب انہوں نے دنیش چندیمل کو 1 رن پر کیچ آوٹ کرایا۔ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے پہلے سیشن میں سری لنکا نے مجموعی طور پر 19 اوورز بیٹنگ کر کے 4 وکٹ کے نقصان پر 65 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں