برطانیہ جانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے پریشان کن خبر آ گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ جانے کے خواہشمند شہریوں کے لئے پریشان کن خبر آ گئی،برطانوی حکومت نے اچانک ویزہ فیسوں میں ہوشربا اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق فیسوں میں اضافے کا اطلاق وزٹ ویزہ،ورک پرمٹ اورسٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے،رقم 624 پاونڈ سے بڑھا کر1 ہزار 35 پاونڈز سالانہ کر دی گئی۔رشی سونک کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سرچارج میں طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاونڈز سالانہ ہوں گے،اضافے سے برطانوی حکومت کو اربوں پاونڈز حاصل ہوں گے۔دوسری طرف برطانیہ کی سب سے قدیم میڈیکل تنظیم نے ہیلتھ سرچارج میں اضافے کے حکومتی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد تارکین وطن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

=

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں