اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی بجٹ کے دو ہفتوں کے بعد ہی منی بجٹ لانے کی تیاریاں شروع ہو گئیں ،حکومتی معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف سے مزاکرات جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی معاشی ٹیم منی بجٹ کا ابتدائی ڈرافٹ آئیندہ ہفتے آئی ایم ایف حکا م کو بھیجے گی ،بنیادی نکات کا تعین آئیندہ پیر تک ہونے کا امکان ہے،وزیر اعظم نے شعبہ توانائی کے محصولات بڑھانے کا وعدہ کر رکھا ہے ،توانائی شعبے کے نئے ریٹس کا مقصد گردشی قرضے کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر کتنا بل آئیگا؟تفصیلات سامنے آگئیں