لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل8 کا اینتھم”سب ستارے ہمارے“ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد میںبنا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کا انعقاد رواں برس فروری، مارچ میں ہوا تھا،ایونٹ کیلئے پی سی بی نے ”سب ستارے ہمارے“ کے عنوان سے اینتھم تیار کرایا۔ذرائع کے مطابق اس پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، تقریباً اڑھائی کروڑ روپے تو فنکاروں کی فیس ہی تھی۔
پاکستان میں ایک عام فلم بھی 5 کروڑ روپے میں بن جاتی ہے، اس لحاظ سے صرف اینتھم پر اتنی خطیر رقم خرچ ہونے پر آڈٹ میں اعتراضات سامنے آسکتے ہیں۔دوسری جانب ایونٹ کی افتتاحی تقریب پر تقریباً 25 کروڑ روپے لگے،بجٹ میں اس سے کم رقم رکھی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کے بعد امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے