جعلی کالی مرچ اور سونف تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

جعلی کالی مرچ اور سونف تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

فیصل اباد (ہیلتھ رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پلاسٹر ا?ف پیرس کی مدد سے جعلی کالی مرچ اور سونف تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑلی،سینکڑوں کلوگرام کالی مرچ اور سونف‘ دیگر سامان قبضہ میں لیکر دو افراد کو حراست میں لےلیا۔
پاکستان ٹائم کو بتایا گیا ہے کہ ٹیم نے ستارہ کالونی میں سیف اللہ سنز اور جھنگ روڈ رشیدا?باد میں نوید مرچ یونٹ پر چھاپہ مارا تو بڑے پیمانے پر پلاسٹر ا?ف پیرس سے جعلی کالی مرچیں اور سونف تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا، نقلی پیکنگ کرتے ہوئے مضرصحت کالی مرچیں اور سونف شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں