ہنی ٹریپ کے مبینہ شکار ایک اور بھارتی سرکاری ملازم کوگرفتار کرلیاگیا

ہنی ٹریپ کے مبینہ شکار ایک اور بھارتی سرکاری ملازم کوگرفتار کرلیاگیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک اور سرکاری ملازم نوین پال کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں اترپردیش کے شہر غازی ا?باد سےگرفتار کر لیا گیا، اس پر بھی الزام ہے کہ اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے کسی لڑکی کی محبت کے جال میں پھنس کر اسے حساس دستاویزات دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس لڑکی کے بارے میں بھارتی اداروں کا حسب سابق دعویٰ ہے کہ یہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ’ا?ئی ایس ا?ئی‘ سے وابستہ کوئی خاتون تھی جس نے انجلی کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بنا کر نوین پال سے رابطہ کیا اور اسے اپنی محبت کے جال میں پھنسا کر اہم راز حاصل کیے۔نوین پال نے خاتون کو جو دستاویزات دیں ان میں جی 20کانفرنس سے متعلق کاغذات بھی شامل ہیں۔
دعویٰ کیاگیا ہے کہ نوین پال بھارت کی وزارت خارجہ میں اہم عہدے پر فائز تھا اور اسے حساس دستاویزات تک رسائی حاصل تھی۔ انجلی نامی اس خاتون نے نوین کو بتایا تھا کہ وہ کلکتہ کی رہائشی ہے۔ نوین پال کو کچھ مشکوک رقم بھی بینک ٹرانزیکشنز کے ذریعے بھیجی گئی، انہی ٹرانزیکشنز کی وجہ سے نوین پال کی گرفتاری ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں