لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے دو وینیوز کا فیصلہ ہو گیا ،ابتدائی چار میچ لاہور جبکہ باقی میچز سری لنکا میں کھیلے جائینگے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایشیا کپ 31 اگست سے 17ستمبر تک شیڈول ہے،سری لنکا کے شہر کینڈی کو اس لیے منتخب کیا گیا ہے کہ وہاں اگست اور ستمبر میں بارشیں بہت کم ہوتی ہیں۔بھارت نے کولمبو وینیو کیلئے بڑی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور کینڈی وینیو کا ہی انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ذکا اشرف اور سیکریٹری انڈین کرکٹ بورڈ کی ملاقات،معاملات کا حل ڈھونڈلیا