pervez ilahi bail

ضمانت کے باوجود جیل حکا م کا پرویز الٰہی کو رہا کرنے سے انکار ،عدالت کا اظہار برہمی ،شوکاز نوٹس جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی کو ضمانت ملنے کے باوجود رہا نہ کیا گیا ،جیل حکام کا رہائی میں پس و پیش کا اظہار ،رہائی کی روبکار پر اعتراض عائد کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیل حکا م نے استدعا کی کہ عدالت کامشروط حکم سمجھ نہیں آ رہا ،وضاحت کی جائے ۔اینٹی کرپشن عدالت کا جیل حکام کے رویے پر شدید اظہار برہمی،کیمپ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی،ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو طلب کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں : 9مئی واقعات،خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کی حراست غیر قانونی دینے کی درخواست مسترد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں