لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم سے آزادی صحافت پر سوال سینئر صحافی کو مہنگا پڑ گیا ،سرکاری ٹی وی کی نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر اور سینیئر صحافی اعظم چوہدری نے ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم سے سوال کیا کہ ”پاکستان میں میڈیا پابندیوں کے حوالے سے بدترین دور سے گزر رہا ہے، میڈیا پر پابندیا ں کب اور کیسے ختم ہونگی “”ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتیں آزادی صحافت کی دعویدار تو ہیں لیکن عملََاایسا نظر نہیں آتا “۔وزیراعظم نے وزیر اطلاعات سے اس معاملہ کو ڈیل کرنے کا کہا جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ اعظم چوہدری کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔اعظم چوہدری نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حکمرانوں سے سوال کرنا اس وقت بدترین جرم بن چکا ہے۔
