ہم باصلاحیت قوم ہیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

ہم باصلاحیت قوم ہیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، آرمی چیف

اسلام آباد( وقائع نگار) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے،ہم باصلاحیت قوم ہیں،ضرورت صرف اس امر کی ہے ہم ملکر اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق گرین پاکستان انیشی ایٹیو،فوڈ سیکیورٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں۔مسلمانوں کیلئے 2 ہی حالتیں ہیں جب مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے،جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے۔بحیثیت ادارہ جانفشانی، قلب و روح کیساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں،دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ۔ہمارے پاس ہر طرح کا پوٹینشل موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:”نواز شریف کی واپسی کے بغیر مسلم لیگ (ن) الیکشن نہیں لڑ پائے گی” سینئر صحافی مطیع اللہ جان کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں