اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے،الیکشن کمیشن نے آئیندہ سماعت پر تینو ں کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پہاڑی تودہ گرنے سے 2بچے جاں بحق ہوگئے