nawaz called fazal

”ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے“فضل الرحمان کی ناراضی رنگ لے آئی ،نواز شریف نے دبئی بلا لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو “منانے“ کیلئے دبئی مدعو کر لیا،سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے تحفظات دور کیے جائینگے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز دبئی میں ن لیگی اور پی پی رہنماﺅں کی ملاقاتوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر نواز شریف نے ان کی ناراضی دور کرنے کیلئے دبئی مدعو کر لیا ہے۔نواز شریف اب سعودی عرب سے لندن جانے کے بجائے پہلے دبئی جائینگے جہاں وہ سربراہ پی ڈی ایم سے ملاقات میں انکے تحفظات دور کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں : ”آﺅں کہ نہ آﺅں“نواز شریف کے پاکستان میں ساتھیوں سے رابطے،وطن واپسی پر مشاورت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں