بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ بھی ایف آئی اے کے ریڈار پر آ گئے،منی لانڈرنگ کیس میں دو ایم پی اے سمیت سابق وزیر کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے منی لانڈرگ کیس میں اعجازالحق ،سابق ایم پی اے غلام مرتضیٰ اور غزالہ شاہین سمیت 23افراد کے نام نامزد کیے ہیں،1ارب 80کروڑ کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
