امریکہ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،کتنے بد قسمت افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے؟جانئے

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث 6 افراد چل بسے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے نواح میں چھوٹا طیارہ رن وے سے کچھ دوری پر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا ، اسی دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث چھ افراد چل بسے، جن کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ان میں پائلٹ بھی شامل ہیں۔دیگر کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔امریکی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق طیارے نے لاس ویگاس سے اڑان بھری تھی اور منزل فرینچ ویلی ایئر پورٹ تھی تاہم طیارہ رن وے سے کچھ پہلے ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں