قرآن پاک کی بے حرمتی،حوثیوں نے سویڈش مصنوعات پر پابندی لگا دی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یمن کی حوثی اتھارٹی نے سویڈن کی درآمدات پر پابندی عائد کر دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی میڈیا نے حوثی وزیر تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد سویڈش تجارت پر پابندی لگائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کی علامتی اہمیت ہے اور یہ کہ پابندی حوثیوں کے لیے کم سے کم تھی،اسی کے ساتھ انہوں نے ساتھی اسلامی ممالک سے بھی اس کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:قرآن کریم کی بے حرمتی اور دنیا بھر میں احتجاج،سویڈن حکومت نے نئی قانون سازی پر غور شروع کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں