جہلم (سٹاف رپورٹر)جہلم میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک تین منزلہ ہوٹل گیس سلنڈر پھٹنے سے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی جبکہ حادثے میں 6افراد جان کی بازی ہار گئے،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ملبے تلے تاحال کئی افراد دبے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے سے کس ملک نے روکا تھا؟ احسن اقبال کا بڑا انکشاف
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پنجاب کے شہر جہلم میں جی ٹی روڈ پر تین منزلہ ہوٹل گیس سلنڈر پھٹنے سے زمین بوس ہو گیا ہے۔ تین منزلہ عمارت گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا گیا ہے کہ ملبے کے نیچے 25افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔سلنڈر دھماکے سے زمین بوس ہونے والے ہوٹل کے ملبے تلے دب کر 6 جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 15 زخمی افراد کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں نیچے ایل پی جی سیلنڈرز کی دکان تھی جس میں دھماکہ ہونے کے باعث عمارت گر گئی۔