احسن اقبال بھی عمران خان کے نقش قدم پر،ایسا یوٹرن لے لیا کہ نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں

اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال بھی سابق وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پرچل پڑے،ایسا یوٹرن لے لیا کہ نواز شریف بھی دنگ رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے سے کس ملک نے روکا تھا؟ احسن اقبال کا بڑا انکشاف
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ 2018 کے انتخابات سے قبل چین کی جانب سے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو وارننگ جاری کرنے کے بارے میں ان کے بیان کو ’سیاق و سباق سے ہٹ کر‘ لیا گیا تھا، ’چین کی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی برقرار ہے،سی پیک کے منصوبوں پر کام کرنے والے کچھ سینئر تاجروں نے نجی طور پر اس رائے کا اظہار کیا کہ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے منصفانہ اور آزادانہ انتخابات پاکستان کے بہترین مفاد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان خیالات کا اظہار اس لیے کیا گیا کیونکہ اس وقت یہ واضح ہو چکا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ پاکستان مسلم لیگ ن کو باہر رکھ کر پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے میں مدد دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ 9 مئی،علامہ طاہر اشرفی نے عدلیہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے بڑا مطالبہ کر دیا

یاد رہے کہ ہفتے کے روز نجی ٹی وی چینل ” جیو نیوز“ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے 2018 میں اسٹیبلشمنٹ کو ’سفارتی انداز میں‘ پیغام دیا تھا کہ ’کسی بھی نئے تجربے سے گریز کریں کیونکہ اس سے سی پیک پٹڑی سے اتر جائے گا،پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبوں پربے بنیاد الزامات لگائے، مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ چین نے گزشتہ اسٹیبلشمنٹ کو کہنے کی کوشش کی تھی کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لائے کا تجربہ نہ کیا جائے کیونکہ اس سے سی پیک اور پاکستان کو نقصان ہوگا، چین کے خدشات پر اس وقت کی اسٹبلشمنٹ نے کہا کہ آپ تسلی رکھیں جو بھی آئے گا ہم اس کو ٹھیک رکھیں گے اور وہ سی پیک ٹھیک چلائے گا لیکن پی ٹی آئی چیئرمین نے ملک میں تباہی پھیلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں