شیخ رشید نے پھر تاریخ دے دی،نئی پیش گوئی نے تہلکہ مچا دیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صرف تیس دن کا کھیل باقی ہے،لوگ ایک مہینہ مہنگائی اور مشکلات کا مزید مقابلہ کریں،جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی،اسی صبح نئی سیاست طلوع ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے سے کس ملک نے روکا تھا؟احسن اقبال کابڑا انکشاف
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زمین پر اکڑ کر چلنے والے چادر اور چار دیواری کو روندنے والے زمیں بوس ہو جائیں گے،جیل کا گیٹ ٹوٹے گا،بے گناہ لوگ چھوٹیں گے۔انھوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف)حکومت اور اس کے وزیر خزانہ پر اعتبار نہیں کرتا،اسی لیے دوسروں سے ضمانت لینے ان کے گھر گئے،زرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں،معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں؟جو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گارنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوار لٹک رہی ہے،پہلے ہی عالمی برادری سے تنہا ہوتے جا رہے ہیں،وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی استحکام پیدا کرو،ان حالات میں یورپی یونین جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی واپس لے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف سے متعلق سوشل میڈیا پر مہم ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید مذمت

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، قائد ن لیگ نواز شریف کی سزا اور اس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہے، 30 دنوں میں حکمران اتحاد(پی ڈی ایم) میں کھینچا تانی ہو گی،رسہ کشی ہو گی،جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہو گا،صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے ورنہ کشت و خون ہو گا،سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا،الیکشن کروانے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں