سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،کرکٹر محمد رضوان بھی تڑپ اٹھے

کراچی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر محمد رضوان بھی سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر تڑپ اٹھے،درد سے بھرے الفاظ پر مبنی پیغام جاری کرتے ہوئے مسلمانوں کے دل موہ لئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا،بحیثیت مسلمان ہم سب مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ مذاہب کے ماننے والوں کے احسا س جڑے ہوتے ہیں لہذا جس طرح ہم دوسروں کے مذاہب کا احترام کرتے ہیں ویسے ہی دوسروں سے اسلام کے احترام کی درخواست کرتے ہیں۔محمد رضوان نے لکھا کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے۔


یاد رہے کہ محمد رضوان نہ صرف کرکٹ کے لیے بلکہ اسلام سے اپنی محبت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں ،ان سوشل میڈیا پر بہت سی پوسٹس شیئر ہوتی ہے جس میں انہیں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔حال ہی میں محمد رضوان نے لندن میں سڑک پر نماز ادا کی تھی جس کی ویڈیو او ر تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی،محمد رضوان اسلام کے حوالے سے وقتا فوقتا اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے بات کرتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں