بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے گئی دو مسیحی خواتین پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئیں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے گئی دو مسیحی خواتین پراسرار طورپر لاپتہ ہوگئیں

پشاور(کرائم رپورٹر )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے گئیں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور بچی پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے۔
پولیس کے مطابق علاقہ زرگرآبادسے دوخواتین بچی سمیت لاپتہ ہیں، گمشدگی کا روزنامچہ تھانا یکہ توت میں درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتا ہونے والے تینوں افراد کا تعلق مسیحی برادری سے ہے اور وہ قوت سماعت و گویائی سے محروم ہیں، خواتین بچی کو لیکربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے گھر سے نکلی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:صحت کارڈ میں گھپلے،نجی ہسپتالوں کے کلینیکل آڈٹ کرانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں