میرانشاہ (نمائندہ خصوصی) شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکے کے باعث تین جوان شہیدہو گئے جبکہ تین شہری بھی زخمی ہوئے ،خود کش حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی۔
”پاکستان ٹائم” کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری کردہ بیانمیں بتایا گیاکہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے علاقے میں گاڑی میں سوار خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں میانوالی سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ نائب صوبیدار صاحب خان، ڈیرہ اسماعیل خان کے 40سالہ نائیک محمد ابراہیم اور مردان کے 24 سالہ سپاہی جہانگیر خان شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے جبکہ اس دوران تین شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود جوانوں کی جانب سے شک کی بنا پر خودکش حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی۔ ملکی سکیورٹی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے خوشخبری ،کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی