لاہور(سٹاف رپورٹر)صوبائی دارلحکومتمیں بارش کے باعث 6افراد کی اموات کی تصدیق ہوگئی جبکہ بارش کا ایک اور سپیل رات 9 بجے آئے گا،اس سے پہلے انتظامیہ نے نکاسی آب کر لینے کی امید ظاہر کر دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں 291 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی،تین افراد بجلی لگنے، 2 افراد چھت گرنے اور ایک بچی ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے، ہمار ٹارگٹ جلد از جلد عوام کو ریلیف دینا ہے،لاہور کے کئی مقامات پر کمشنر اور ڈی سیز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،وہاں اتنی بری صورتحال نہیں جہاں کمی ہے پوری کررہے ہیں،کئی منصوبے ہیں جو ہمارے ذمے ہیں ہم اسے پوراکریں گے باقی نئی حکومت کرے گی،بارش کے اگلے اسپیل کا بتایا ہے رات 9بجے آئے گا، ایک اور اسپیل آنا ہے اللہ کرے اس سے پہلے نکاسی آب کرلیں۔