’دو برس پہلے ٹائٹن خراب ہوئی تو انہیں سونے کو کہہ دیا گیا‘ماضی میں سفر کرنیوالے سیاح کے دعویٰ نے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحت کرنے والے جاڈن پین نے انکشاف کیا ہے کہ دوسال قبل وہ بھی سفر کرچکے ہیں اور جب ٹائٹن کی ایک بیٹری کی وجہ سے ٹائٹن خراب ہوئی تو انہیں سونے کا کہہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اخبار نے ٹائٹن کے مسافروں کے آخری لمحات پر مبنی رپورٹ شائع کر دی
برطانوی کے مطابق جارڈن پین نے بتایا کہ 2برس پہلے ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے 2گھنٹے بعد ہی بیٹری خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ٹائٹن بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں 24گھنٹے پھنسی رہی تھی، ٹائٹن کے سی ای او اسٹاکٹن رش نے تسلیم کیا تھاکہ ایک بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے ٹائٹن سطح سمندر پرواپس نہیں جاپارہی تھی مگرخوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن گرالیا تھا اور ٹائٹن واپس اوپر آگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں