رونالڈو کے بعد سعودی کلب النصر نے محمد صلاح سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے

نیو یارک(سپورٹس رپورٹر) سعودی کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کے لیورپول کے سٹرائیکر محمد صلاح سے معاہدے کیلئے رابطے بڑھانا شروع کردیئے،کلب رواں سیزن میں محمد صلاح سمیت بڑے کھلاڑیوں کو سائن کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ التحاد کلب فرانسیسی کھلاڑیوں میں کریم بینزیما،این گولو کانٹے اور خالدو کولیبالی کی خدمات لے چکا ہے۔سعودی عہدیدار حفیظ المدلیج کا کہنا ہے کہ محمد صلاح کے پاس اب بھی لیورپول کو خیرباد کہنے کا موقع ہے،میں امید کرتا ہوں کہ اگر وہ ابھی نہیں آتے ہیں تو وہ مستقبل میں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایسے کھلاڑی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں