بے قابو ٹرک نے متعدد گاڑیاں کچل دیں،15 افراد ہلاک

مہاراشٹر(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندوستانی ریاست مہاراشٹر میں تیز رفتار ٹرک متعدد گاڑیوں کو کچلتا ہوا ڈھابے میں گھس گیا،حادثے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں تیز رفتار ٹرک بریک فیل ہونے کے بعد بے قابو ہو گیا اور کئی گاڑیوں کو کچلتا ہوا سڑک کنارے بنے کھانے کے ڈھابے میں جا گھسا،حادثے میں 15 افراد ہلاک 20 سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثہ ممبئی سے 300 کلومیٹر دور ممبئی آگرہ ہائی وے پر پیش آیا۔ جہاں بریکیں فیل ہونے پر ٹرک بے قابو ہو کر دو موٹرسائیکلوں،کار اور دوسرے ٹرک سے ٹکرایا،ٹرک مدھیا پردیش جارہا تھا،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔یاد رہے کہ 3 روز قبل مہاراشٹرا میں ہی ہفتے کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی،جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے تھے،مقامی پولیس نے بتایا کہ بس ناگپور سے پونے جا رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں