imran khan

توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار،عمران خان کیخلاف فوجداری کیس ختم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سیشن کورٹ کا 5 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : وکیل قتل کیس ،سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف سیشن عدالت میں کمپلینٹ دائر کی تھی، جس پر سیشن کورٹ نے توشہ خانہ ٹرائل قابل سماعت قرار دیا اور فردِ جرم بھی عائد کر دی تھی، فیصلہ کو چیئرمین پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے ہائیکورٹ سے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینے کی درخواست کی اور کہا تھا کہ شکایت درست طور پر دائر نہیںکی گئی، شکایت 4 ماہ کے اندر دائر ہو سکتی تھی اس کے بعد قابل سماعت نہیں رہی، درخواست الیکشن کمیشن کے مجاز افسر کے ذریعے اور درست فورم پر بھی دائر نہیں ہوئی، اس لیے اسے خارج کیا جائے۔ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس ختم ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں