اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کی جانب سے نیب مجوزہ ترامیم کی منظوری کے بعد نیب آرڈیننس پر دستخط کردئیے۔
یہ بھی پڑھیں : وکیل قتل کیس ،سپریم کورٹ میں عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نیب ترامیم سے متعلق نیا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا ہے، چیئرمین نیب اب تفتیش میں عدم تعاون پر ملزمان کے وارنٹ جاری کرسکیں گے، نیب کو تحقیقات کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہوگا، گرفتار ملزم کو14کے بجائے30 دن تک جسمانی ریمانڈ پر رکھا جاسکے گا۔ نیب کے ملزم کو اپنی بے گناہی خود ہی ثابت کرنا ہوگی جبکہ وہ کسی بھی انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع نہیں کرسکے گا۔ذرائع کے مطابق نئے قانون میں نیب کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے جس کی بنیاد پر قانون میں 6 ترامیم کر کے آرڈیننس جاری کیا گیا۔