دبئی پولیس نے سمندر میں کھوجانے والی کروڑوں روپے کی سیاح کی گھڑی ڈھونڈ لی

دبئی پولیس نے سمندر میں کھوجانے والی کروڑوں روپے کی سیاح کی گھڑی ڈھونڈ لی

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی پولیس نے سیاح کی سمندر میں گم ہونے والی کروڑوں روپے کی مہنگی ترین گھڑی ڈھونڈ نکالی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی کے رہائشی حامد فہد المیری اپنے دوستوں کے ہمراہ سمندر کی سیر کیلئے ایک کشتی پر سوار ہو کرگئے اورپام جمیرہ کی سیر کر رہے تھے کہ برطانیہ سے آئے ان کے ایک دوست کی مہنگی ترین رولیکس گھڑی سمندر میں کھوگئی جس کی قیمت 19کروڑ سے زائدپاکستانی روپے تھی ۔
حامد نے بتایا کہ برطانیہ سے آئے ان کے ایک دوست نے سمندر میں غوطہ لگایا اور اس دوران ان کی گھڑی ہاتھ سے نکل کر کھو گئی جس پر دبئی پولیس کو مدد کیلئے طلب کیا گیا،پھر پولیس کے غوطہ خور سمندر میں گھڑی کی تلاش کیلئے اترگئے اور تقریبا آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد بالآخر گھڑی ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں