اردن کے ولی عہد کی شادی کے بعد اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر عید کے موقع پر جاری کردی گئی

اردن کے ولی عہد کی شادی کے بعد اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر عید کے موقع پر جاری کردی گئی

عمان (نمائندہ خصوصی ) اردن کے ولی عہد کی شادی کے بعد شہزادہ الحسین بن عبد اللہ الثانی نے اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
عید الاضحی کے موقع پر شہزادہ الحسین بن عبد اللہ الثانی نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا کہ ‘ میری اور رجوہ کی طرف سے آپ کو اور آپ کی فیملی کو عید مبارک ہو’۔
یاد رہے کہ اردن کے ولی عہد گزشتہ ماہ ایک ممتاز سعودی خاندان کی بیٹی رجوہ السیف کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں