خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز ( آر ایس ایف)میں لڑائی دوبارہ چھڑ گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شدید لڑائی کے دوران بیماری اور غذائی قلت نے بے گھر ہونے والے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو خطرے میں ڈال دیا ہے،خرطوم کے شمالی حصے میں گزشتہ صبح لڑائی شروع ہوئی جس کے بارے علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے سوڈانی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی، شمالی حصوں میں فضائی حملے کیے گئے اور شہر کے مشرق میں بھاری گولہ باری کی گئی۔ادھرآر ایس ایف نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوڈانی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ بحری شہر میں مار گرایا۔
