ورلڈ کپ ،پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کیلئے حکومت سے رابطہ کرلیا

ورلڈ کپ ،پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کیلئے حکومت سے رابطہ کرلیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے لیے بھارت بھیجنے کے لیے حکومت سے رابطہ کرلیا اور اس سلسلے میں ایک خط لکھ دیا،یہ خط وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے توسط سے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا گیا ہے۔
پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق پی سی بی نے ورلڈ کپ میں شرکت پر رہنمائی کیلئے حکومت کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے، بتایا جائے کہ شرکت کرنی ہے یا نہیں؟ کس کس مقام پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو ارسال کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں