پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد جاری مظاہرے تھم نہ سکے ،پولیس اور مظاہرین میں جھڑمیں جاری ،سینکڑوں افراد گرفتار کر لیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس میں جاری حتجاجی مظاہروں میں کمی نہ آسکی،مقتول نوجوان کی دادی نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں فسادات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیوں اور سکولوں نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑا اس لیے انہیں نقصان نہ پہنچائیں ،مقتول کے اہلخانہ نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں کو حاصل طاقت کے استعمال کے قانون کو بدلنا ہو گا۔فرانس میں پرتشدد مظاہروں کی روکتھام کیلئے انٹرنیٹ سروس کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قرآن کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مظاہرے جاری،سویڈن کے بائیکاٹ کا مطالبہ