stock

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتنی تیزی کیوں کہ حصص کی خرید و فروخت روکنا پڑی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف معاہدے کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے ہی دن زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ہفتے کے پہلے ہی دن کاروبار شروع ہوتے ہی نئی تاریخ رقم ہو گئی، پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز پر بھرپور تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں 2000 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ابتدا ہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1961 پوائنٹس اضافے سے 43414 پوائنٹس پر ٹریڈ ہوا، اسٹاک ایکس چینج میں اتنی تیزی پر سرگرمیاں ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئیں اور 1986 پوائنٹس پر حصص کی خریدوفروخت روک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی آبادی پر سپریم کورٹ میں بحث، 2روزہ کانفرنس بلالی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں