پڑوسی ملک میں بس میں آتشزدگی سے 26 مسافر زندہ جل گئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹر میں ہفتہ کو ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 26 افراد ہلاک اور چند دیگر زخمی ہو گئے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہیہ حادثہ ناگپور شہر کے قریب سمردھی مہامرگ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔ یواتمال سے پونا جانے والی بس میں 33 مسافر سوار تھے ،تیز رفتار بس سڑک کے درمیان لگے ڈیوائڈر سے ٹکراگئی جس سے چلتی بس میں ہولناک آگ بھڑک اٹھیں،چند سیکنڈ کے اندر آگ نے مسافر بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ لگنے سے بس کے ٹائر پھٹ گئے اور بس قلابازیاں کھاتی بیچ سڑک کے زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔

حادثے میں زندہ بچ جانے والے زخمی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگوں نے اپنی جانیں بچانے کے لئے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگائیں جبکہ لوگوں کی بے حسی کا یہ عالم تھا کہ جلتی بس دیکھ کر کسی راہگیر گاڑی نے رکنااور جلتے ہوئے افراد کی مدد کرنا گوارہ نہیں کیا ،ہم نے لوگوں کو زندہ جلتے دیکھا لیکن ہم بے بس تھے کچھ کر نہیں سکے ،اگر ہائی وے پر چلتی گاڑیاں رک جاتیں تو بہت سی جانیں بچائی جا سکتی تھیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں