france

فرانس ،بیگناہ نوجوان کی ہلاکت پر چوتھے روز بھی ہنگامے جاری،سینکڑوں گرفتار پر سب بیکار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت کے بعد جاری احتجاج نہ رک سکا،فرانس کے بڑے شہروں میں سینکڑوں افراد کی گرفتاریوں کے باوجود چوتھے روز بھی احتجاج اور جلاﺅ گھیراﺅ جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے ہاتھو ں نوجوان کی ہلاکت کے بعد جاری ہنگاموں پر قابو نہ پایا جا سکا ،سینکڑوں گرفتاریوں کے باوجود بڑے شہروں میں احتجاج اور جلاﺅ گھیراﺅ جاری ہے۔فرانسیسی حکام کے مطابق امن وا مان کی بحالی کیلئے تمام آپشن زیر غور ہیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ آنے والے چند گھنٹے فیصلہ کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : گرفتاری کیلئے چھاپہ،تیمور جھگڑا پولیس کو چکما دینے میں کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں