france

فرانس پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر پرتشدد احتجاج،سرکاری عمارتیں اور گاڑیاں نذر آتش

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، اب تک 150 افراد کی گرفتاری عمل میں آچکی ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مظاہروں کے دوران سرکاری عمارتوں پر حملوں کے واقعات بھی رونما ہوئے، فرانس سمیت کئی شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نے پولیس پر حملے کیے اور کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ ایمانوئل میکرون نے وزرا کے ہنگامی اجلاس میں شرکا کو صورتحال سے ذمہ داری سے نمٹنے کی ہدایت کی۔2 روز قبل پیرس میں ٹریفک اسٹاپ کے دوران پولیس کی جانب سے 17 سالہ نوجوان ناہیل ایم کو پولیس کی جانب سے گولی مارنے کے واقعے نے ملک کے مضافاتی علاقوں میں آگ لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر کے چہرے پر پراسرار نشان،وائٹ ہاوس نے خاموشی توڑ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں