اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کی الحمدللہ مجھے اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو گیا ،وزیر خزانہ اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے شکر گزار ہیں ،معاہدے سے معاشی استحکام اور اقتصادی ترقی کے حصول میں مد د ملے گی،زر مبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے