اٹک(کرائم سیل)پنجاب پولیس نے سانحہ 9مئی میں ملوث ہونے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پنجاب سید یاور عباس بخاری کو تحریک انصاف کے 20کارکنوں سمیت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دبئی میں کون سا میثاق جمہوریت سائن ہوا؟خورشید شاہ نے حیران کن بات کہہ دی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اٹک پولیس نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے الزام میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان میں سابق ایم پی اے یاوربخاری کا بھائی سید خاوربخاری بھی شامل ہیں،جنہیں چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان مختلف مقدمات میں نامزد تھے جنہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس پر پتھراو¿، جلاو¿گھیراو¿ اور توڑپھوڑمیں ملوث تھے، ملزمان 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے، جو آج چھپ کر عید منانے گھر آئے تھے۔یاد رہے کہ سید یاور عباس بخاری نے آج ہی سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا تھا کہ ”میری جانب سے اہل وطن کو عید الاضحٰی کی خوشیاں مبارک،عید کے اس پرمسرت موقع پر تمام احباب سے دعا کی خصوصی گزارش کہ میرے چھوٹے بھائی سید خاور عباس بخاری ،برہنماو¿ں و کارکنان جو اس وقت جیلوں میں قید ہیں، سب کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں،دعا کریں کہ جلد ان تمام کی رہائی ممکن ہو“یاور عباس بخاری کی اس دعا کی ”قبولیت“ سے پہلے ہی وہ خود بھی قانون کے شکنجے میں آگئے ہیں ۔خیال رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں میں حساس تنصیبات پر حملے کیے گئے تھے، پرتشدد مظاہروں میں ملوث تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم درجنوں لوگ تاحال روپوش ہیں، جن کی گرفتای کےلیے قانون نافذ کرنے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نماز عید پڑھنے کے لئے جانے والے 17 خطرناک قیدی فرار