راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز نے باجوڑ کے علاقے میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر باجوڑ کے علاقے عنایت قلعہ میں آپریشن کیا، فورسز اور دہشتگردوں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے تین دہشتگرد مارے گئے، جن میں ایک کمانڈر شفیع بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کا نیا پینترا ،کسی سے سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ