ali mohd

علی محمد خان کی عدالت پیشی،جسمانی ریمانڈ مسترد،ایک بار پھر جیل منتقل

مردان ( مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کرپشن کیس کے مقدمہ میں عدالت میں پیش،اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق علی محمد کو مردا ن ترقیاتی کاموں میں کرپشن کے مقدمہ میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے اینٹی کرپشن کی 14روزہ ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کا نیا پینترا ،کسی سے سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں